جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کا دوست ملک کیلئے 50کروڑ ڈالر کا ترقیاتی پیکج

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی) اشرف غنی کا تین دہائیوں سے زائد عرصہ تک کئی ملین افغان مہاجرین کی میزبانی،برسلز میں پاکستان کی جانب سے افغانستان کیلئے اعلان کردہ 50 کروڑ ڈالر کے ترقیاتی پیکیج پر اظہار تشکر،پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردی کو مشترکہ دشمن قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی ، انٹلیجنس اور انسداد دہشت گردی کے اداروں کے درمیان موثر کوارڈنیشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سیاسی اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ پر اتفاق کیا ہے ۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان اشک آباد میں پائیدار ٹرانسپورٹ بارے عالمی کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی

دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن و استحکام اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے افغانستان میں امن اور استحکام کی غرض سے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس حوالے سے انہوں نے افغانستان کیساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی سطح پر دو طرفہ روابط کا فروغ، سیکیورٹی کوآرڈنیشن ، تجارت اور ٹرانزٹ ، سڑک کے ذریعے روابط کے فروغ اور عوام کے عوام سے روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، وزیراعظم نے افغانوں کی قیادت میں ہونیوالے امن عمل کیلئے سیاسی مذاکرات کو پائیدار امن کیلئے سب سے موزوں راستہ قرار دیا ، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چار ملکی رابطہ گروپ سمیت امن عمل کیلئے جاری سنجیدہ کوششوں میں تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے افغان حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ،

افغان حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان ہونیوالے امن معاہدے کی حمایت کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کرنے کیلئے تعاون کی ضرورت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ دشمن ہے اور دونوں ممالک اور خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ وزیراعظم محمدنواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کے سیکیورٹی ، انٹلیجنس اور انسداد دہشت گردی کے اداروں کے درمیان موثر کوارڈنیشن کی ضرورت ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے ملک میں امن اور استحکام کیلئے معاشی ترقی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے گزشتہ ماہ برسلز میں پاکستان کی جانب سے افغانستان کیلئے اعلان کردہ 50 کروڑ ڈالر کے ترقیاتی پیکیج پر تشکر کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی ترقی کیلئے سڑک کے ذریعے روابط کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہئے تاکہ دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوسکیں۔ دونوں رہنماؤں نے افغان مہاجرین کی بلا رکاوٹ محفوظ اور باوقار انداز میں وطن واپسی اور افغانستان میں آباد کاری سمیت دیگرشعبوں میں رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔صدر اشرف غنی نے تین دہائیوں سے زائد عرصہ تک کئی ملین افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…