اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جنرل قمر جاوید باجوہ کو ترقی دے کر چیف آف آرمی سٹاف مقرر کردیاگیا ہے، وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے تصدیق کردی ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیراعظم نوازشریف نے لیفٹیننٹ جنرل زبیرمحمود حیات کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جبکہ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ترقی دے کر چیف آف آرمی سٹاف مقرر کردیا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے تصدیق کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ۔
لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجودہ اس وقت جی ایچ کیو میں انسپکٹرجنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلوئیشن ہیں اور یہ وہی عہدہ ہے جو آرمی چیف بننے سے قبل جنرل راحیل شریف کے پاس تھا۔جنرل قمرجاوید باجوہ آرمی کی سب سے بڑی 10 ویں کور کو کمانڈ کرچکے ہیں جو کنٹرول لائن کے علاقے کی ذمہ داری سنبھالتی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں میں معاملات کو سنبھالنے کا وسیع تجربہ ہے، بطور میجر جنرل انہوں نے فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کی سربراہی کی۔انہوں نے 10 ویں کور میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر بھی بطور جی ایس او بھی خدمات انجام دیے ہیں۔
نئے آرمی چیف کس کور کو کمانڈ کر چکے ہیں ؟ یہ پاکستان کی سب سے بڑی اور اہم کور کیوں سمجھی جاتی ہے ؟
26
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں