منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

عشائیے کے دوران راحیل شریف اور نواز شریف کی ایک شخص کی تعریف۔۔ وہ کون تھا ؟

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سپہ سالار کی مدت ملازمت ختم ہونے کو ہے اور جنرل راحیل شریف کی الوداعی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ روز ان کے اعزاز میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے وزیر اعظم ہائوس میں عشائیہ دیا گیا جس میں مہمانوں کیلئے موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ، جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم نواز شریف کو یہ موسیقی اتنی پسند آئی کہ تعریف کرنے کیلئے وہ دھنیں بجانے والے کے پاس پہنچ گئے اور موسیقاروں کی خوب تعریف کی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیہ میں مہمانوں کی تواضع کیلئے بہت سے لوازمات موجود تھے جن میں روسٹ لیمب ، بیچوان چکن، مشروم، مٹن پلائو،قومہ جبکہ میٹھے میں حلوے سمیت تین ڈشز شامل تھیں۔
عشایئے کے دوران موسیقی کا بھی بھرپور اہتمام کیا گیا تھا اور کھانے کے دوران مدھر دھنیں مہمانوں کے کانوں میں رس گھولتی رہیں۔ عشائیہ میں مختلف دھنیں بجائی گئیں جن میں نعتیہ کلام تاجدار حرم، آج جانے کی ضد نہ کرو، میریا ڈھول سپاہیا اورچاندنی راتیں مہمانوں کو محظوظ کرتی رہیں۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف کو یہ دھنیں اتنی زیادہ پسند آئیں کہ دونوں ہی دھنیں بجانے والے کے پاس گئے اور اس کی تعریف کی۔ عشائیے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے تمام مہمانوں کو مصافحہ کرکے خود رخصت کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…