جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

مقتولہ قسمت بیگ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جانتی تھی،پولیس نے نیا فیصلہ کرلیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کی تفتیش انویسٹی گیشن سے لیکر ہومی سائیڈ کو منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ اس حوالے سے تھانہ ہربنس پورہ کے انویسٹی گیشن انچارج نبی بخش نے بتایا کہ قسمت بیگ کے قتل کی تحقیقات کو سائنٹیفک تفتیش کے لئے ہومی سائیڈ کو منتقل کیا جائے گا تاکہ جلد سے جلد مقتولہ کے قاتلوں کو گرفتار کیا جا سکے ۔ اسی لیے یہ تفتیش میرے پاس سے لیکر ہومی سائیڈ کو دی جائے گی ۔

انہوں نے بتایا کہ میری ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولہ قسمت بیگ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جانتی تھی ۔ اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کے بعد اسٹیج سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں نے حکومت سے تحفظ کا مطالبہ کر دیا ۔ اداکارہ صوبیہ خان ، آفرین پری ، ہنی شہزادی ، سدرہ نور ، زارا اکبر ، آرزو ، ہما علی ، ماہ نور ، آشا چوہدری ، خوشبو اور لیلیٰ نے کہا ہے کہ قسمت بیگ سے قبل جتنی اداکارائیں قتل یا پراسرار موت کا شکار ہوئیں اگر ان کے قاتلوں کو پکڑ کر عبرتناک سزا دی جاتی تو قسمت بیگ کی زندگی بچ سکتی تھی۔

قسمت بیگ کے قتل کے بعد ہم اب خود کو بالکل غیر محفوظ تصور کرتی ہیں ۔ ہم حکومت کو ٹیکس دیتے ہیں اور حکومت کا فرض ہے کہ وہ ہماری جان و مال کا تحفظ کرے ۔ مگر بدقسمتی سے حکومت اس حوالے سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنول نعمان پہلے فنکارہ ہیں بعد میں ایم پی اے ہیں ، انہوں نے فنکاروں کے احتجاج میں شرکت نہ کر کے ہمارے ساتھ غداری کی ہے ۔ جب ان کو ہماری ضرورت ہوتی ہے تو پھر یہ ہماری منتیں کرتے ہیں اور جب مطلب نکل جائے تو پھر پہچانتے بھی نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فنکاروں کا بہت خون بہہ چکا ہے اب ہم کسی کو قتل نہیں ہونے دیں گے اور اپنے حقوق کے لئے جنگ لڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے قسمت بیگ کے قتل کے ملزمان کو پانچ روز تک گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے ۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ہم تھیٹر بند کر کے مجبوراً وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…