جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

فیصل رضاعابدی کی گرفتاری،فیصلہ ہوگیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی)مقامی عدالت نے سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف دائر غیر قانونی اسلحہ کیس میں پولیس کی جانب سے کیس کو داخل دفترکرنے کی رپورٹ منظور کرلی ہے۔جمعہ کو کراچی کی مقامی عدالت میں پولیس کی جانب سے سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف دائر غیر قانونی اسلحہ کیس کو داخل دفتر کرنے کی رپورٹ جمع کرائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسلحہ کا پرمٹ فیصل رضا عابدی کے سیکیوریٹی گارڈ کے نام پر ہے۔اسلحہ غیر قانونی نہیں ہے مقدمہ داخل دفتر کیا جائے۔بعد ازاں عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ کو منظور کرتے ہوئے کیس کو داخل دفتر کرنے کا حکم دے دیا ہے، واضح رہے کہ فیصل رضا عابدی کو 5 نومبر کی رات ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا، بعد ازاں بغیرلائسنس کے سب مشین گن (ایس ایم جی) رکھنے کے الزام میں پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جبکہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے وقت سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) جمشید کوارٹرز طاہر نورانی نے بتایا تھا کہ انہیں گذشتہ ہفتے پٹیل پاڑہ میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کے قتل کے واقعے میں شامل تفتیش کیا گیا ہے تاہم جب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر کی حراست اور فرقہ وارانہ قتل کے واقعات میں ملوث ہونے سے متعلق سوال کیا گیا، توان کا کہنا تھا کہ فیصل رضا عابدی کو بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔مراد علی شاہ نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ‘پولیس جب فیصل رضاعابدی کو حراست میں لے رہی تھی تو ان کے پاس بغیرلائسنس کا اسلحہ برآمد ہوا جس کی وجہ سے انھیں گرفتار کیا گیا’۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…