جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

ملکی سیاست میں ہلچل ’’جنرل راحیل شریف سیاسی جماعت بنائیں‘‘ ہم ان کے ساتھ چلیں گے، جانتے ہیں یہ مطالبہ کس نے کیا؟

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

کراچی ( آن لائن )کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ منٹ کے بعد جنرل راحیل شریف سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کریں تاجر برادری ان کا ساتھ دیگی ،عسکری میدان میں انہوں نے اپنا لوہا منوالیا اب ملک کی سیاسی صورتحال بدلنے کے لیے سیاست میں بھی قدم رکھ دیں انہوں نے امن وامان کے قیام کے لیے جو کچھ اس ملک کے لیے کیا وہ اس قوم پر کسی احسان سے کم نہیں ہے اور ویسے بھی اس ملک کو ایک نیک نیت اور پرخلوص لوگوں پر مشتمل قیادت کی اشد ضرورت ہے ،ان خیالا ت کااظہار انہوں نے تاجر الائنس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کوبجلی ،گیس اور ٹیکسوں میں اضافہ کرنے کے سوا کچھ نہیں آتا،اس ملک کی عوام چوری ،ڈاکے اور بھتہ خوری سے اس قدر تنگ آچکے ہیں کہ ان کی نظریں محب وطن قیادت کی تلاش میں ہیں اگرجنرل راحیل شریف صاحب نے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کیا تو تاجر برادری کے تمام دھڑے ایک ہوکر ان کا ساتھ دے سکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں میں عوام کا کوئی بھی خیر خواہ نہیں ہے سب ہی عوام کے مسائل سے چشم پوشی اختیار کرنے والے سیاستدان ہیں ۔
جبکہ جو مشورہ ہم جنرل راحیل شریف صاحب کو دے رہے ہیں وہ ملک کے طویل المعیاد مفادات کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس میں وہ اس ملک کے صاف ستھرے اور ایماندار سیاستدانوں کو اپنے ساتھ شامل کرسکتے ہیں جو موجودہ سیاسی روایات سے ہٹ کر عوام کی بہتر انداز میں خدمت کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک اچھا اقدام ہے کہ آرمی چیف ریٹائر منٹ کے بعد شہدا فاؤنڈیشن کا قیام چاہتے ہیں جس میں وہ شہدا کے لواحقین کے لیے اپنی زندگی کو وقف کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں مگر اس کے ساتھ ان کی پورے ملک کی عوام کو بھی اتنی ہی ضرورت ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…