اسلام آباد (این این آئی)ترجمان وزیر اعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پارلیمنٹ میں نہیں آتے،وزیر اعظم ہاؤس کیا جاتے ۔آرمی چیف کو دی جانے والی الوداعی تقریب سیاسی نہیں تھی،اگر عمران خان کوبلا بھی لیتے تو کوئی حرج نہیں تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق مصدق ملک نے کہا کہ آرمی چیف کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے ۔اگربھارت ہماراایک فوجی شہید کرتا ہے تو ہم ان کی4لاشیں گراتے ہیں ۔بھارت کشمیر سے نظریں ہٹا کر لائن آف کنٹرول پر لانا چاہتا ہے،اس پر دباو آیا تب ہی وہ اشتعال انگیزی کر رہا ہے۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے پہلے کہا تھا ہمارے پاس ثبوتوں کے انبار لگے ہیں ۔اب کہتے ہیں ہمارا نہیں (ن) لیگ اور عدالت کا معاملہ ہے ۔شریف خاندان عدالت میں اپنے پر لگے ہر الزام کا جواب دے گا۔