منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

نیا آرمی چیف کون؟ مریم نواز کے ٹویٹ نے تہلکہ مچا دیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگلا آرمی چیف کون ہوگا؟ وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے گزشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں دئے جانے والے الوداعی عشائیے کی مختلف تصاویر ٹویٹ کی ہیں جس میں سینئر جنرلز نواز شریف سے مصافحہ کر رہے ہیں۔
مریم نواز کی مذکورہ ٹویٹ پر سوشل میڈیا اور مختلف ٹی وی چینلزپر تبصرے ہورہے ہیں۔اس ضمن میں کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم اور لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک تھے مگر مریم نواز نے صرف لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات اور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے کی تصاویر ہی شیئر کیں جس کا مطلب ہے کہ ان دونوں کو اہم ذمہ داری سونپی جا رہی ہے۔
جبکہ بعض تجزیہ نگاروں کی یہ رائے تھی کہ یہ دونوں جنرل بھی رخصت ہو رہے ہیں اس لئے وزیر اعظم سے ہاتھ ملا رہے ہیں اور دوسری طرف ان تصاویر سے ہٹ کر عمومی تاثر یہی تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم اور لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ میں سے ایک کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کاچیئرمین اور دوسرے کو آرمی چیف بنایا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…