ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آرمی چیف نے مدت ملازمت میں توسیع کیوں نہیں لی ،بالآخروزیردفاع نے حقیقت آشکارکردی

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت میں توسیع نہ لے کر ایک اچھی روایت کو جنم دیا اس سے پاک فوج کی بحیثیت ادارہ توقیر میں اضافہ ہوا ہے ، ساری دنیا ہماری افواج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کا اعتراف کرتی ہے ، بھارت کو ہمارا اندرونی ملکی استحکام ہضم نہیں ہورہا جس وجہ سے وہ سرحدوں پر غیر محفوظ حالات پیدا کر رہا ہے ، سی پیک کی کامیابی کے بعد ہمیں آئی ای ایف سے معاشی سہارا لینے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے حوصلے بلند ہیں ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مقررہ مدت کے ختم ہونے پر مدت ملازمت میں توسیع نہ لے کر ایک اچھی روایت قائم کی ہے اس سے پاک فوج کا مورال مزید بلند ہوا ہے ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ساری دنیا ہماری افواج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کا اعتراف کرتی ہے ، نئے آرمی چیف کو جنرل راحیل کے ایجنڈے کو لے کر آگے چلنا ہوگا اور اس میں مزید ایڈنگبھی کرنی ہوگی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کی ذاتی صوابدید ہے ، آرمی کی طرف سے نام بتائے جاتے ہیں ، اس معاملے پر وزیراعظم چیف سے مشاورت بھی کرتے ہیں جو انتہائی قیمتی مانی جاتی ہے

۔انہوں نے کہا کہ پچھلے بیس سال میں کوئی جنرل اپنی مقررہ مدت پوری کر کے عزت سے رخصت نہیں ہوا ، جنرل مشرف خود کو خود ہی
ایکسٹینشن دیتا رہا اور بڑی مشکل سے ان سے وردی اتروائی گئی ، جنرل کیانی کو پچھلی حکومت نے ایکسٹینشن دے دی ، جنرل راحیل کا اپنی مدت پوری کر کے عزت سے رخصت ہونا ایک مائل سٹون اور وہ ایک تابندہ روایت کو قائم کر کے جارہے ہیں ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے ملک میں صحت مندانہ روایات جنم لے رہیں ، آرمی چیف کے ایکسٹینشن لینے سے نہ صرف فوج بلکہ حکومت بھی کمپرومائز ہوتی ہے ۔ پانامہ لیکس سے متعلق سوال کے جواب میں وزیردفاع نے کہا کہ پانامہ لیکس عدالت میں ہے اس لئے اس پر کوئی کمنٹ نہیں کروں گا اور سیکیورٹی اجلاس کی نیوزلیکس سے متعلق بھی کوئی بات نہیں کروں گا

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…