ٹوکیو(نیوز ڈیسک)کہا جاتا ہے کہ اگر کھانوں کی ظاہری صورت اچھی ہو تو بھوک میں بھی کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایسی ہی ایک باصلاحیت شیف نے جاپان کی روائتی ڈش سوشی کو آرٹ کا رنگ دیتے ہوئے ایسے شاہکار بنا ڈالے ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ٹاکایو نامی یہ جاپانی شیف نہایت مہارت سے لذید سوشی تو تیار کرتی ہی ہے، لیکن ساتھ ساتھ ڈش کی تیاری کے دوران دیدہ زیب نمونے بھی بنادیتی ہے۔ کھانے کے ساتھ آرٹ کی یہ مزیدار ملاوٹ نہ صرف مقامی افراد میں بے پناہ مقبولیت حاصل کر رہی ہے، بلکہ اسے کھانے والے فن کار کی مہارت کو بھی داد دیتے نظر آتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں