لاہور( این این آئی)خواجہ سراؤں نے سعودی عرب کی جانب سے عمرے کی ادائیگی کے لیے ویزے پر پابندی کے فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے قائم تنظیم شی میل فاؤنڈیشن پاکستان کی سربراہ الماس بوبی نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن خواجہ سراؤں کے ویزے لگے ہوئے ہیں اب وہ مخمصے میں ہیں کہ آیا وہ اپنا مذہبی فریضہ ادا کرسکیں گے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک ہم اسلام کے پانچ ارکان پہ یقین نہیں کرتے اور پانچواں رکن حج ہے۔ اسلام کی کس کتاب میں، قرآن کی کس شِق میں لکھا ہے کہ خواجہ سرا ء پر پابندی لگائی جائے کہ وہ عمرہ یا حج نہ کرنے آئیں۔سعودی حکام کی جانب سے اس پابندی کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی لیکن بعض مبصرین کا اندازہ ہے کہ یہ پابندی خواجہ سراؤں کے درمیان محرم اور نامحرم کی تفریق نہ ہونے کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔مذہبی اسکالر مقصود احمد سلفی کا کہنا تھا کہ اسلامی عبادات میں ان کے لیے مرد وعورت جیسے احکامات ہی ہیں۔ مذہب ان کو اجازت دیتا ہے کہ اگر وہ عبادات کے لیے مسجد جانا چاہیں تو جاسکتے ہیں، اگر مرد والا حلیہ بنایا ہوا ہے تو وہ مردوں کے ساتھ نمازپڑھیں گے، حج اور عمرے میں بھی یہی ہے کہ اگر ان کا حلیہ عورتوں والا ہے تو وہ اپنے رشتے داروں کے ساتھ حج وعمرہ کرسکتے ہیں۔خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے دا بلو وینس پروگرام کے معاونِ کار قمر نسیم نے بی بی سی بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مسلمان کو اس کے جنسی رجحان اور صنفی شناخت کی بنیاد پر کسی عبادت سے روکنا بذاتِ خود ایک گناہِ کبیرہ ہے۔قمر نسیم نے بتایا کہ وہ سعودی سفیر کو ایک خط کے ذریعے خواجہ سراؤں کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔
خواجہ سرائوں پر عمرہ کرنے کی پابندی ۔۔۔ خواجہ سرائوں نے اسلام سے حوالہ مانگ لیا ۔۔ پھر کیا ہوا ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان اور میری چکی میں ایک دیوار کا فاصلہ تھا،عمران خان کا جیل میں کیا شیڈول ہے؟انجینئر محمد علی...
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
نابینا قلی کی بیٹی کی مدد سے سامان اُٹھانے کی وائرل ویڈیو پر وزیر ریلوے کا بڑا اعلان
-
سنیل شیٹی نے 40 کروڑ کی آفر ٹھکراکر مثال قائم کردی
-
شکرپڑیاں میں ہو نے والی میوزیکل نائٹ میںانتہائی افسوسناک واقعہ
-
متحدہ عرب امارات میں ییلو الرٹ جاری
-
ہنی مون ٹرپ پر جھگڑا ، نوبیاہتا جوڑے نے واپس آتے ہی خودکشی کر لی
-
ٹیکنو نے قسط بازار 2025 میں آسان قسطوں پر سمارٹ فونز کی پیشکش متعارف کروادی
-
پولیس آفیسر کی گھر لائی خاتون سے زیادتی
-
مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
-
معروف اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا
-
عالمی طوفان کی پیش گوئی، جھوٹے نبی کا ڈراما بے نقاب، پولیس نے گرفتار کرلیا
-
معاملات اُس وقت تلخ ہوئے جب تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی، عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کابیان بھی...
-
شادی کی دعوت دینے کے لیے نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ















































