اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعداپنی زندگی شہدا کے لواحقین کے لیے وقف کردوں گا اور شہدا کے لواحقین کے لیے فاؤنڈیشن بناؤں گا۔
تازہ ترین رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کا الوداعی دورہ
کیا جہاں انہوں نے شاہد آفریدی کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح بھی کیا ۔اس موقع پر قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے والی پاک آرمی دنیا کی مضبوط ترین فوج ہے،پاک فوج نے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کردیا ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو سرجیکل اسٹرائیک
کا پتہ ہی نہیں ،اگر ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو بھارت اپنے نصاب میں پاک فوج کے قصے پڑھائے گا،پاک فوج کے جوان بھارتی فوج کو سبق سکھا سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میں پاک آرمی کو خدا حافظ کہہ رہا ہوں ،29نومبر کو اختیارات سونپ دوں گا۔ ۔ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی زندگی شہدا کے لواحقین کے لیے وقف کردوں گا اور شہدا کے لواحقین کے لیے
فاؤنڈیشن بناؤں گا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور قبائلی عمائد ین نے مل کر دہشت گردی کو ختم کیا ۔