اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر اڑی حملے کا الزام لگائے جانے کے بعد ہم نے تیاری کر لی تھی اور ہم پوری طرح تیار تھے ۔ ہم آج بھی کہہ رہے ہیں کہ ہم بھارت سے دبنے والے نہیں ۔ ہم آج بھی بھارت کو ناکو ں چنے چبوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
آئیڈیاز 2016 نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ ملک میں طیارہ سازی کی صنعت مضبوط ہورہی ہے، دوست ممالک کی مسلح افواج سے باہمی تعلقات مضبوط بنارہے ہیں۔ترکی کے ساتھ طیاروں کی فراہمی کا معاہدہ ہوگیا ہے، نائیجیریا اور قطر کیلئے سپر مشاق طیارے تیارکررہے ہیں۔
سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ ہماری نظریں سپر مشاق اور جے ایف تھنڈر سے آگے کی طرف ہیں، نائیجریا اور قطر کے ساتھ معاہدہ ہوا اور اب ان کے جہاز پاکستان میں تیار ہو رہے ہیں، ایوی ایشن ریسرچ کرکے اس انڈسٹری کو ترقی دیں گے اور موجودہ حالات بھی اسی بات کے متقاضی ہیں کہ کسی اور پر انحصار کرنے کے بجائے خود کفیل ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سہیل امان نے کہا کہ بھارت کو حد سے زیادہ تجاوز کرنے پرسخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ہم نے جنگ کی تیاریاں مکمل کر لیں تھیں ۔۔۔پاکستان نے بھارت پر کب اور کیوں حملہ کرنا تھا ؟ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا تہلکہ خیز انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان اور میری چکی میں ایک دیوار کا فاصلہ تھا،عمران خان کا جیل میں کیا شیڈول ہے؟انجینئر محمد علی...
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
نابینا قلی کی بیٹی کی مدد سے سامان اُٹھانے کی وائرل ویڈیو پر وزیر ریلوے کا بڑا اعلان
-
سنیل شیٹی نے 40 کروڑ کی آفر ٹھکراکر مثال قائم کردی
-
متحدہ عرب امارات میں ییلو الرٹ جاری
-
شکرپڑیاں میں ہو نے والی میوزیکل نائٹ میںانتہائی افسوسناک واقعہ
-
ہنی مون ٹرپ پر جھگڑا ، نوبیاہتا جوڑے نے واپس آتے ہی خودکشی کر لی
-
ٹیکنو نے قسط بازار 2025 میں آسان قسطوں پر سمارٹ فونز کی پیشکش متعارف کروادی
-
پولیس آفیسر کی گھر لائی خاتون سے زیادتی
-
مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
-
معروف اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا
-
عالمی طوفان کی پیش گوئی، جھوٹے نبی کا ڈراما بے نقاب، پولیس نے گرفتار کرلیا
-
سکولوں میں چھٹیاں اہم خبر آگئی
-
معاملات اُس وقت تلخ ہوئے جب تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی، عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کابیان بھی...















































