اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے بھائی شبیر شریف لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں مدفون ہیں لیکن شبیر شریف کو میانی صاحب قبرستان میں دفن کرنے کی وجہ کیا تھی ؟،یہ ایک ایسی حقیقت ہے کہ
جسے جان کر آپ کے دل میں بھی شہید شبیر شریف کی قدر مزید بڑھ جائے گی۔ 1971ء4 کی جنگ میں جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی میجر شبیر شریف کے جسد خاکی کو لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں دفن کیا گیا، جو شاید اس طرح کی واحد مثال ہے کیونکہ شہید کے ایک دوست کی آخرت سنوارنے کی وصیت خود شبیر شہید نے کی تھی۔ اِن کے دوست تنویر احمد خاں نے عین عالم شباب میں خود کشی کر لی تھی جس کا میجر شبیر شریف کو بہت رنج تھا۔ اس لئے انہوں نے ایک عالم سے فتویٰ لیا کہ میرے مرحوم دوست تنویر کی بخشش کیسے ہو سکتی ہے۔ عالم نے کہا کہ اگر اس کی قبر کے ساتھ کوئی شہید دفن ہو جائے تو تنویر کی بخشش بھی ہو جائے گی۔ شبیر شریف اپنی زندگی میں ہی والدہ محترمہ کو ساتھ لے کر میانی صاحب قبرستان گئے اور انہیں اپنے دوست تنویر احمد خان کی قبر دکھائی اور خواہش ظاہر کی کہ اگرمیں شہید ہو جاؤں تو مجھے اس قبر کے ساتھ دفن کیا جائے۔