جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

بزدل بھارتی فوج شہریوں پر حملہ کیوں کر رہی ہے؟ حافظ سعید نے دھماکے دار اعلان کر دیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے بھارتی فوج کی طرف سے وادی نیلم میں بس پر راکٹ حملہ سے 10افراد کی شہادت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل بھارتی فوج اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا بدلہ نہتے شہریوں پر فائرنگ کر کے لینے کی کوشش کر رہی ہے، مودی سرکار کو منہ تو ڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔ہم مودی سرکار کو منہ توڑ جواب دینگے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے۔
کشمیریوں کی مضبوط جدوجہد آزادی سے بوکھلا کر کبھی سرجیکل سٹرائیک کے ڈرامے کئے جاتے ہیں توکبھی شہری آبادیوں، بسوں اور ایمبولینسوں پر فائرنگ کر کے نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بزدل بھارتی اہلکار پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ پر مورچے چھوڑ کر بھاگتے ہیں اور پسپائی کا شکار ہو کر ایسی مذموم حرکتیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کو کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا مسئلہ بھرپور انداز میں اٹھانا چاہیے اور سرحدی علاقوں میں جاری اس کی دہشت گردی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…