نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکہ میں مسلمانوں کے مذہبی تہوار عید الفطر اور عید الاضحیٰ پر مسلمانوں کو چھٹی دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ کے شہر نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں مقیم مسلمانوں کے لیے مذہبی تہوار عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے لیے سکولوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ میں دوسرے مذاہب کی طرح اسلام کا بھی اسی طرح احترام کیا جاتا ہے اور جس طرح دوسرے مذاہب کو ان کے مذہبی تہواروں پر حکومت کی جانب سے چھٹیاں دی جاتی ہیں اسی طرح مسلمانوں کو بھی عید کے موقع پر مذہبی تہوار منانے کے لیے عام تعطیل دی جائے گی۔واضح رہے یہ اعلان نیویارک کے میئر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کیا ہے۔