جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

بلدیاتی انتخابات، پنجاب اورسندھ میں حلقہ بندیاں ایک ساتھ کی جائیں:سپریم کورٹ

datetime 5  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکومت کے پیش کردہ مجوزہ شیڈول کو مسترد کر دیا ہے اور پورے ملک میں ایک ہی وقت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان نے انتخابات سے متعلق مجوزہ شیڈول پیش کیا اور عدالت کو بتایا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 7 جون 2015ءجبکہ سندھ اورپنجاب میں آئندہ سال فروری سے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسر کی تعیناتی 20 مارچ تک کر دی جائے گی جبکہ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ آئندہ سال 16 جنوری ، دوسرا مرحلہ 20 فروری اور تیسرا مرحلہ 26 مارچ کو ہو گا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نے عدالت کو بتایا کہ حلقہ بندیوں کا عمل 4ماہ اور انتخابی فہرستوں کی تیاری 45 دنوں مکمل ہو گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پیش کی گئی تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے جسٹس سرمد نے کہا کہ حلقہ بندیاں، ووٹر لسٹیں اور انتخابی فہرستیں ساڑھے چار ماہ میں تیار ہوسکتی ہیں تو پھر اس سارے عمل کیلئے 8 ماہ کیوں مانگے جا رہے ہیں؟ عدالت نے استفسار کیا کہ اب تک پیپر کی خریداری کیوں نہیں کی گئی، الیکشن کمیشن کو صرف کاغذ کی خریداری کیلئے تین ماہ کیوں چاہئیں؟ اس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ادارے کو افرادی قوت کا سامنا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ اگر ایسی بات ہے تو الیکشن کمیشن میں بھرتیاں کی جائیں اور انتخابات شیڈول 16 نومبر کے بجائے اگست کے پہلے ہفتہ جاری کیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جمہوریت میں بلدیاتی نظام ناگزیر ہے اور ہمارا الیکشن کمیشن کو تنگ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب اور سندھ میں حلقہ بندیاں ایک ساتھ شروع کرنے اور ایک ہی وقت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت بھی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…