جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

ڈسپلن کی خلاف ورزی ،مسلم لیگ ن کا اپنے ہی منتخب نمائندوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور نے بلدیاتی الیکشن کی مخصوص نشستوں میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں شکایات کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی کے سربراہ میاں مرغوب احمد اور سیکرٹری تنویر ضیا بٹ ہوں گے،دیگر ممبران میں سیف الملوک کھوکھر،یٰسین سوہل ، چوہدری شہباز احمد ، غزالی سلیم بٹ،رمضان صدیق بھٹی،حافظ میاں نعمان، ڈاکٹر اسد اشرف،سید توصیف شاہ اظہر فاروقی،

اور کرنل مبشر جاوید شامل ہیں،کمیٹی آج سے باقاعدہ کام کا آغاز کرے گی،ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے لاہور پارٹی آفس نصیر آباد میں شکایات کنندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی ان تمام حقائق کی چھان بین کرے گی کہ کہیں ٹکٹ تو غلط جاری نہیں کیا گیا،کمیٹی ان تمام چیئر میں ،وائس چیئر مین اور کونسلروں کے خلاف سخت ایکشن لے گی جنہوں نے جان بوجھ کر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی۔

یہ کمیٹی میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر قائم کی گئی ہے،کمیٹی کو خواجہ احمد حسان،محمد پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر کی مکمل سپورٹ حاصل ہوگی،انہوں نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ان تمام چیئر مین وائس چیئرمین اور کونسلرز کو شو کاز نوٹس ایشو کئے جارہے ہیں اور ان سے ایک ہفتہ کے اندر اندر جواب طلبی کی جائے گی،جو لوگ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ان کے خلاف پولیٹیکل پارٹی ایکٹ 7کے تحت کارروائی کی جائے گی، اور انہیں ڈی سیٹ بھی کیا جائے گا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…