منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

بنگلہ دیش اور بھارت ملکرذاکر نائیک کے پیچھے پڑ گئے،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی ) معروف مسلم اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم اسلامی ریسرچ فاونڈیشنکے خلاف بھارتی حکومت کا کریک ڈاون جاری،بھارت نے ذاکر نائیک کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق معروف مسلم اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم اسلامی ریسرچ فاونڈیشنپر پابندی اور ان کے ادارے کی ویب سائٹ بند کرنے کے باوجود حکام کا غصہ ختم نہیں ہو

بلکہ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے خلاف بھارتی حکومت کا کریک ڈاون جاری ہے، اب حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ تنظیم کے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر موجود مواد پر پابندی کے لیے امریکی حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی ذاکر نائیک کے خلاف انٹر پول سے ریڈ کارنر نوٹس بھی لینے کی کوشش کرے گی۔واضح رہے

کہ بھارتی حکومت نے ذاکر نائیک کی تنظیم ’اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن‘ پر پانچ سال کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ اس سے قبل بنگلا دیش کی حکومت نے بھی اپنے ملک میں تنظیم کے زیر انتظام چلنے ولاے ’پیس ٹی وی‘ کی نشریات پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس پابندی کے بارے میں بنگلہ دیش کی حکومت کا کہنا تھا کہ ڈھاکا میں ایک کیفے پر حملہ کرنے والے ذاکر نائیک سے متاثر تھے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…