اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے حالیہ انتخابات میں صدارتی انتخابات جیتنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے دادا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہیں جرمنی سے بے دخل کر دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پناہ گزینوں کی امریکا آمد کے سخت مخالف نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے دادا کے بارے میں انکشاف ہو اہے کہ انہیں جرمنی سے بے دخل کیا گیا تھا ۔ایک جرمن اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دادا فریڈرک ٹرمپ کا ایک خط شائع کیا ہے جو انہوں نے جرمن ریاست بویریا کے شہزادے کے نام تحریر کیا تھا ۔
اس خط میں انہوں نے شہزادے کی منتیں کیں اور انہیں اور ان کے خاندان کو جلاوطن نہ کرنے کی درخواست کی تھی ۔ڈونلڈ ٹرمپ کے دادا، فریڈرک ٹرمپ 1885ء میں لازمی فوجی سروس سے بچنے کے لیے جرمنی سے امریکا آ گئے تھے ۔ امریکا پہنچ کر فریڈرک ٹرمپ نے مختلف کاروبار کیے اور اچھے پیسے کما لیئے ۔1901ء میں انھیں وطن کی یاد ستانے لگی ۔ لہٰذا وہ اسی سال واپس جرمنی چلے گئے ۔ تاہم جرمن حکومت کی نظر میں وہ لازمی فوجی سروس سے بھاگا ہوا ایک بھگوڑا اور مجرم تھا ۔ لہٰذا فریڈرک کی شہریت منسوخ کردی گئی۔ اور انھیں مجبوراً بیوی سمیت واپس امریکا آنا پڑا ۔
ٹرمپ کا خاندان امریکہ نہیں بلکہ کس ملک سے ہے ؟ حیرت انگیز انکشاف
22
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں