جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

انتظار کی گھڑیاں ختم، آج افتتاح،دنیا کی نظریں پاکستان پر لگ گئیں

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

کراچی(این این آئی)پاکستان کی سب بڑی دفاعی نمائش آئیڈیاز2016 کا آغاز آج(منگل) سے کراچی ایکسپوسینٹر میں ہوگا،جوچارروز تک جاری رہے گی ۔منتظمین کے مطابق نمائش کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔نمائش کا افتتاح وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف کریں گے۔صدرمملکت پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی،وفاقی وزیر دفاع، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سمیت دیگروفاقی وزراءنمائش میں شرکت کریں گے۔پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل رحیل شریف نمائش کے آخری روز ایکسپوسینٹرکا دورہ کریں گے ۔نمائش میں 43ممالک کے 90 وفود شرکت کررہے ہیں، مجموعی طور پر 261 غیرملکی اور 157 پاکستانی فرمز شریک ہوں گی جب کہ 34 ممالک کی 418 فرمز نمائش میں اپنی مصنوعات پیش کریں گی۔نمائش میں الخالدٹینک ، بیٹل ٹینک، جے ایف 17 تھنڈر طیارے ، سپرمشاق ، کے 18 ائیرکرافٹ اور فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹس بھی رکھی گئی ہیں۔اس بارایکسپوسینٹرکے8 ہالزمیں نمائش کی جارہی ہے کیوں کہ گزشتہ نمائش کے مقابلے میں 9 ممالک زیادہ شرکت کررہے ہیں،نمائش میں14 ایم او یوز پردستخط کئے جائیں گے۔ نمائش میں سی پیک کی افادیت کو بھی اجاگرکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے خصوصی اسٹال قائم کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف (آج) منگل کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے‘ بین الاقوامی نمائش ایکسپو2016کا افتتاح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف (آج) منگل کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ اپنے دورے کے موقع پر وہ کراچی میں منعقدہ دفاعی ساز وسامان سے متعلق بین الاقوامی نمائش ایکسپو 2016 کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم اپنے دورہ میں گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی عیادت بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ملاقات کریں گے جس میں کراچی آپریشن اور ہ وفاقی حکومت کے تعاون سے بننے والے گرین لائن بس منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…