لاہور ( این این آئی)پانامہ لیکس پر تحریک انصاف کی مشکلات کم نہ ہوئیں ، نئے وکیل بابراعوان کی تقرری کے معاملے پر بھی اندرونی تحفظات سامنے آ گئے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں نے پانامہ لیکس پر بابر اعوان کی بطور وکیل تقرری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے کئی رہنما بابراعوان کی تقرری کے حامی نہیں ہیں اور عمران خان کوتحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سینئر پارٹی رہنما کے مطابق وطن واپسی پر عمران خان سے باضابطہ بات کی جائے گی اور انہیں بتایا جائے گا کہ بابر اعوان بڑے کیس کیلئے موزوں نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی قیادت کی جانب سے ترک صدر طیب اردگان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بائیکاٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے کئی ارکان اسمبلی ناراض ہوگئے تھے۔ پی ٹی آئی کے کئی سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی نے نے شکوہ کیا کہ اس معاملے پر پارٹی قیادت نے انہیں اعتماد میں نہیں لیا۔انہوں نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ اہم فیصلے میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کررہی ہے جسے سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے حوالے سے پارٹی کا موقف تیار کرنے کیلئے اور پاناما کے معاملے پر وزراء 4 کے بیانات کا جواب دینے کیلئے قائم کیا گیا تھا۔
بابر اعوان تحریک انصاف کو بھاری پڑ گئے پی ٹی آئی کا اب تک کا سب سے بڑا نقصان ہو گیا
21
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں