اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ و سابق سینئر جج سپریم کورٹ آف پاکستان وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ثبوتوں کیلئے لندن جانے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ جو چیزیں موجود ہیں ان کی بنیاد پر سپریم کورٹ فیصلہ دے سکتی ہے۔ جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے جو جھوٹ بولے گئے ہیں اور جو پارلیمنٹ میں کہا گیا ہے اس کی بنیاد پر بھی فیصلہ ہو سکتا ہے اور اسی بنیاد پر نواز شریف کے گردقانون کا گھیرا تنگ ہو گیا ہے ،سابق جج کا کہنا تھا کہ لندن میں موجود جائیداد نواز شریف کی ہے اور اگر وہ اس کی خرید و فروخت کا ذریعہ سامنے نہیں لاتے تو وہ صادق اور امین نہیں ہیں ، اسلئے نواز شریف اگر صادق اور امین نہیں ہیں تو وہ آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت نا اہل ہونے جا رہے ہیں۔