لاہور (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ’’چاچا عمران خان ‘‘کیلئے دعا ہی کر تا ہوں ‘ہم پانامہ لیکس کے معاملے پر جمہو ری احتساب چاہتے ہیں ‘پیپلزپارٹی کے4مطالبات میں سے ابھی تک کوئی مطالبہ بھی حکومت نے نہیں مانا کیونکہ پانامہ لیکس سپر یم کورٹ میں لے جانے ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ‘نیشنل ایکشن پلان پر بھی ہم جمہوری احتساب چاہتے ہیں کیونکہ چوہدری نثار علی خان نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد میں ناکام ہو چکے ہیں ان سے بھی سوال ہو نا چاہیے
‘ ‘دہشت گردی اور بھارتی جارحیت میں ہمارے بچے مر رہے ہیں مگر وزیر اعظم ‘وزیر داخلہ کچھ کر رہے ہیں اور نہ ہی ملک میں کوئی وزیر خارجہ ہے ۔ اتوار کے روز داتا دربار پر حاضری کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے حکومت سے 4مطالبات کیے ہیں
مگر ابھی تک سینیٹر اسحاق صاق ڈار سمیت کسی نے ہمارا کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیا کیونکہ پانامہ لیکس کی سپر یم کورٹ سے تحقیقات کروانا ہمارا مطالبہ نہیں ہے بلکہ ہمارے اور مطالبات ہیں اور ہمیں امید ہے کہ27دسمبر تک ہمارے مطالبات کو حکومت تسلیم کر لیں گی اگر ایسا نہیں ہوگا تو پھر تحر یک چلیں گی ۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ عمران خان کے حوالے سے کیا کہیں گے تواس پر بلاول بھٹو نے مسکر اتے ہوئے کہا کہ کہ ’’چاچا عمران خان ‘‘کیلئے میں دعا ہی کر تاہوں ۔