پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

داعش کا نیٹ ورک پاکستان میں ہے ، وقت کیساتھ وہ کیا کر رہی ہے؟ سابق وزیر داخلہ نے بڑا دعوی کر دیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما رحمن ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں داعش کا نیٹ ورک موجود ہے اور وہ تیزی کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے ٗحکومت میں شامل کچھ داعش کی موجودگی کا اعتراف اور کچھ انکار کرتے ہیں ٗ حقیقت سے قوم کو آگاہ کر نا چاہیے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہاکہ اگر حالیہ واقعات کو دیکھا جائے تو واضح طور پر اندازہ ہوتا ہے القاعدہ کا نیٹ کمزور ہوا ہے ٗداعش اس وقت پاکستان کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔انھوں نے کہا کہ آج سے دو سال قبل 2014 میں انھوں نے پاکستان میں داعش کے پھیلاؤ اور ان علاقوں کی بھی نشاندہی کی تھی

جہاں پر عراق سے دہشتگردوں نے آکر یہاں لوگوں کو تربیت دی تھی۔انہوںنے کہاکہ کچھ ایسے واقعات کا انہیں علم ہے جن میں داعش کے لوگ یہاں سے تربیت لینے کیلئے عراق اور مصر جیسے ممالک جاتے ہیں اور جب وہ وہاں سے واپس آتے ہیں تو لشکر جھنگوی جیسے گروپ کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔رحمن ملک نے کہاکہ یہی طریقہ القاعدہ نے بھی استعمال کیا تھا اور ان کے دہشت گرد افغانستان سے تربیت لے کر پاکستان آئے اور یہاں آکر انھوں نے بڑی کارروائیاں کیں۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں حال ہی میں ہونے والے دو بڑے حملوں کی

ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اس کا نیٹ ورک ایک کم وقت میں ناصرف منظم ہوا ہے بلکہ وہ اب بڑی کارروائی کرکے اپنا رنگ بھی دکھا رہی ہے۔اس سوال پر کہ حکومت تو کہتی ہے کہ بلوچستان میں مختلف کالعدم تنظیمیں صرف داعش کا نام استعمال کرکے کارروائیاں کررہی ہیں تو کیا آپ سمجھتے ہیں ایسا ہوسکتا ہے؟ سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ حکومت میں شامل کچھ لوگ کہتے ہیں کہ داعش موجود ہے، کچھ اس سے انکار کرتے ہیں، لہذا قوم کو واضح طور پر بتانا چاہیے کہ حقیقت کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر تو داعش موجود نہیں ہے تو پھر وہ لوگ کون ہیں جو مختلف شہروں میں داعش کی وال چاکنگ کرتے ہیں جن کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ان کا کہنا تھا کہ انھوں ماضی بھی داعش کے وجود کی بات کی تھی اور آج بھی اسی بات پر قائم ہیں، لہذا حکومت کو ان کی بات پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…