عمران خان اور بابر اعوان کی ماضی کی ایک ویڈیو منظر عام پر ویڈیو دیکھ کر آپ حیران رہ جائینگے

20  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ماضی میں ایک دوسرے سے شدید سیاسی مخالفت رکھنے والے آج سیاسی حریف بن بیٹھے، پانامہ لیکس سمیت دیگر دوسرے اہم کیسز میں عمران خان کو مشورے دینے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سینئر قانون دان بابر اعوان اور عمران خان کی ماضی کی ایک ایسی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے کہ دونوں دیکھتے ہی شرمسار ہو جائیں گے۔ تفصیل کے مطابق صدر زرداری کے دور میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’کیپیٹل ٹاک‘‘ میں عمران خان اور بابر اعوان نے ایک دوسرے پر الزامات کی شدید بوچھاڑ کر دی۔ پروگرام میں عمران خان نے اپنے موجودہ دوست بابر اعوان کو سچ بولنے کیلئے ہمت کرنے کی دعا دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ وزارت حاصل کرنے کیلئے اس وقت کے صدر آصف علی زرداری کا ساتھ دے رہے ہیں۔ پروگرام میں بابر اعوان اور عمران خان کے مابین شدید تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔ عمران خان نے کہا تھاکہ خدا کیلئے اپنی ذات اور جھوٹی وزارتوں کیلئے پاکستان کا بیڑہ غرق نہ کریں جس پر بابر اعوان نے کہا کہ میں وزیر نہیں ہوں۔عمران خان نے بابر اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک آدمی جس نے ملک کو لوٹا ہوا ہے اس کو بچانے کیلئے پیچھے کھڑے ہوئے ہیں تو بابر اعوان نے جواب دیا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عدالتی احکامات کے بعد یہ کہنا بھی توہین عدالت ہے جس پر عمران خان نے کہا کہ میں تیار ہوں توہین عدالت کیلئے۔واضح رہے کہ ماضی میں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے والے آ جکل گہرے دوست بنے ہوئے ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمران خان پانامہ لیکس کیس میں بابر اعوان کو ہی وکیل مقرر کریں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…