پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کا واحد ایک ایسا خاندان جسے دیکھ کر کوئی بھی حیرت زدہ رہ جائے ۔۔۔ آخر اس خاندان میں ایسا کیا ہے ؟

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یہ دنیا عجائبات سے بھرپور ہے ۔ روز ہی کچھ نہ کچھ ایسا ضرور دکھ جا تا ہے جسے دیکھتے ہی زبان بنانے والے کی تعریف پر مجبور ہو جاتی ہے ۔ کارخانہ قدرت کی بنائی چیزیں لوگوں کی نظر میں چاہے عیوب سے بھری دکھائی دیتی ہوں مگر یہ بھی سچ ہےکہ اس کی وہ تخلیقات انسا ن کی کم علمی بھی ہو سکتیں ہیں ۔ نجانے کیا کیا راز پوشیدہ ہوں اس کی ان تخلیقات کے پیچھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایسے ہی ایک خاندان کا تذکرہ ہے جس میں اس خاندان میں موجود 25افراد میں سے ہر ایک کی انگلیاں 24،24ہیں جو دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کرتی ہیں ۔شمالی بھارت کے صوبے بہار کے گاؤں گایا کے کرشنا چوہدری اور اس کے بھائی ، بہنوں اور بچوں کے دونوں ہاتھوں اور پاؤں پر 24 انگلیاں ہیں۔اسی بیماری کی وجہ سے کرشنا کو اپنی بیٹی کی شادی میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ اس کے متوقع داماد کو بیٹی کے ہاتھوں اور پاؤں کی اضافی انگلیاں پسند نہیں آتی۔کرشنا چوہدری کا کہنا ہے کہ میرے باپ اور دادا کے ہاتھ اورپاؤں کی بھی 24 انگلیاں تھیں۔ اب میری، میرے بھائیوں، بہنوں، بچوں اور پوتوں کے ہاتھ اور پاؤں کی بھی 24 انگلیاں ہیں۔کرشنا یومیہ اجرت پر مزدوری کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ مجھے تو اضافی انگلیوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن اضافی انگلیوں کی وجہ سے میرے بچوں کے رشتے نہیں ہورہے۔
۔کرشنا کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کی 24 انگلیوں کی وجہ سے 4 افراد نے اس سےشادی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
کرشنا کی سالی ستبیا چوہدری اس بیماری کو رحمت اور باقی گھروالے بددعا سمجھتے ہیں۔ ستبیا کا کہنا ہے کہ یہ ناممکن ہے کہ ایک ہی وقت میں سب گھروالوں کو ایک ہی بیماری لگے، یہ خدا کی طرف سے کوئی پیغام ہے۔طبی ماہرین کے مطابق اس خاندان کا علاج ممکن ہے تاہم وہ اس قدر مہنگا ہے کہ بس رہے نام اللہ کا ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…