اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

’’پاکستان جیسا پر امن ملک اور کوئی نہیں ‘‘ بھارتی بھی مان گئے ۔۔ پاکستان کے بارے میں اور کیا کہا ؟

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

نارووال (آئی این پی) دربار صاحب کرتار پور میں سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا جی گرونانک دیو جی کے 548ویں جنم دن کے موقع پر بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے 1291 سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کیں ،سکھ یاتریوں کی آمد پرحکومت پاکستان و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات، تفصیلات کے مطابق دربار صاحب کرتار پو ر میںسکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا جی گرو نانک دیو جی کے 548ویں جنم دن کے موقع پر بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے 1291سکھ یاتریوں نے دربار صاحب کرتار پور نارووال میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں اس موقع پر سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں دونوں ممالک کو بیٹھ کر تنازعات کو ختم کرنا چاہیے بھارتی سکھ منمہون سنگھ ،گلدیب سنگھ اور گردیال سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان حکومت کی طر ف سے مہمان نوازی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے حکومت نے سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات فراہم کر کے سکھوں کے دل جیت لیے ہیں سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ در بار صاحب کرتار پورہ سے بارڈر کھولا جائے تاکہ سکھ یاتری دربار صاحب درشن کے لئے آسکیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آنے سے قبل جو کچھ سن رکھا تھا اس میں کوئی سچائی نہیں پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے اور پاکستان جیسا پر امن ملک اور کوئی نہیں ۔ دربار کرتار پورہ میں سکھ یاتریوں کے لیے حکومت و مقامی ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے علاوہ فری ڈسپنسری و دیگر سہولیات فراہم کی ہوئی تھیں قبل ازیںممبر پنجاب اسمبلی رمیش سنگھ اروڑہ،گردوارہ پربند ھک کمیٹی پاکستان کے تارا سنگھ کے علاوہ منموہن سنگھ ،بھائی کرپال سنگھ ،سردار منجیت سنگھ، بابا سوہن سنگھ مردانہ و دیگر پر مشتمل دہلی ،جالندھر،کینڈااور انگلینڈ وغیرہ سے آئی سکھ سنگتوں کے سربراہان نے حکومت پاکستان پنجاب حکومت اورضلعی انتظامیہ نارووال کی طرف سے آنے والے سکھ یاتریوں کی سیکورٹی اور دیگر ضروریات کی فراہمی کے لئے بہترین انتظامات پراطمینان کا اظہار کیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…