کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کامران اکمل نے شعیب اختر کے بھارتی ٹی وی پروگرام میں انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق فاسٹ باﺅلر دوسروں پر الزام تراشی سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ شعیب اختر نے 2011ءکے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں اختتامی اوور کرانے سے انکار کر دیا تھا، وہ پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شعیب اختر نے اپنے پورے کیرئیر میں صرف 48 ٹیسٹ ہی کھیلے ہیں اور اس کی کوئی تو وجہ ہو گی۔
واضح رہے کہ شعیب اختر چند روز قبل کے معروف کامیڈی شو ”کامیڈی نائٹ ود کپل“ میں شریک ہوئے اور قومی کرکٹرز کا مذاق اڑانے کیساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے موجودہ چیئرمین شہریار خان اورسابق چیئرمین نجم سیٹھی کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے رہے۔ پروگرام کے دوران ایک موقع پر شعیب اختر نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آج تک 41 سال سے کم عمر کا کوئی کپتان نہیں ملا۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی عمر 41 سال ہے۔
شعیب اختر الزام تراشی سے پہلے گریبان میں جھانکیں: کامران اکمل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنے روپے کمی متوقع ہے؟نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتا دیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
محمد بوٹا انجم
-
پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کتنی کمی ہوگی؟بڑا دعوی سامنے آگیا
-
جمعہ کی چھٹی ختم، مارکیٹ اور شاپنگ مالز سے متعلق نیا اعلان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے بعد سونےکی قیمت میں بھی حیران کن کمی
-
طوفان ہار گیا، محبت جیت گئی، پیٹرول پمپ پر نکاح، لاہور میں منفرد شادی کی داستان وائرل
-
خواتین کی پنک بس کے سامنے موٹر سائیکل سوار کی نازیبا حرکت
-
اساتذہ کیلئے بری خبر
-
وزیر اعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا
-
سونے کی قیمت میں بھی کمی
-
حکومت کا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی اور 5 سالہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
-
حکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ



















































