کراچی (این این آئی) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہفتہ کو میئر کراچی وسیم اختر اور سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقار مرزا کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ۔میئر کراچی نے ڈاکٹرذوالفقار مرزا سے کہا کہ ڈاکٹر صاحب جیل میں بڑی تکلیف ہے اور قیدی مشکلات کا شکار ہیں
۔سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو ان مشکلات سے آگاہ کیا ہے اور ان سے اپیل کی ہے کہ اس حوالے سے کچھ کیا جائے ۔بہت سے بے گناہ افراد بھی جیلوں میں موجود ہیں جن میں آپ کے کارکن بھی شامل ہیں ۔وسیم اختر نے کہا کہ چیف سیکرٹری ،سیکرٹری داخلہ اور پیپلزپارٹی کی حکومت کواس کی کوئی فکر ہی نہیں ہے ،جس پر ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے کہا کہ جی بالکل کسی کو بھی کوئی فکر نہیں ہے ۔