راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج نے ایل او سی پر پاکستانی حدود کے اندر آنیوالے بھارت کے جاسوس طیارے کو مار گرایا ، ملبہ پاکستانی فوجیوں نے اپنی تحویل میں لے لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج نے ہفتہ کو ایل او سی پر رکھ چکری سیکٹر میں پاکستانی حدود میں 60 میٹر اندر آ جانیوالے بھارت کے کواڈ کاپٹر کومار گرایا ۔ یہ کارروائی پاکستان کی آگاہی پوسٹ پر تعینات پاکستانی فوجیوں کی طرف سے کی گئی۔پاکستان کی آگاہی پوسٹ کے قریب گرنے والے بھارت کے کواڈ کاپٹر کے ملبے کو پاکستانی فوجیوں نے تحویل میں لے لیا۔اطلاعات کے مطابق کارروائی ہفتہ کو4 بج کر45 منٹ پر کی گئی۔