اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن کے باوجودابھی تک تین صوبوں اور کنٹونمنٹس نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری نہ کیاجس پر وزیر اعظم کو توہین عدالت کا نوٹس بھجوائے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کیلئے تمام صوبوں کو آج رات8 بجے تک کا وقت دیا تھا مگر ابھی تک تین صوبوں اور کنٹونمنٹس نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری نہیں کیا ۔ سپریم کور ٹ کے جج جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ انہیں وزیر اعظم کو توہین عدالت کانوٹس بھجوانے کا کوئی شوق نہیں ہے لیکن اگر سپریم کورٹ کے فیصلوں کو اس طرح نظر انداز کیا جائے گا تو وزیر اعظم کو توہین کے مرتکب ہونگے۔