لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں حملہ،متعددجاں بحق،تفصیلات کے مطابق لاہور میں نامعلوم افراد کے حملے میں متعدد افراد جاں بحق اورزخمی ہوگئے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق ملت پارک کے علاقے میں موٹرسائیکل سواروں نے اندھادھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ابھی تک 4افرادکے جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،ملزمان فائرنگ کے بعدفرارہوگئے۔زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔