اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ڈونلڈ ٹرمپ کا مستقبل کیسا ہو گا؟ کتنا عرصہ اقتدار میں رہیں ، بڑی پیش گوئی کر دی گئی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن ) امریکی صدارتی انتخابات سے کئی ماہ قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کی پیشگوئی کرنے والے پروفیسر نے ٹرمپ کا مستقبل بھی بتادیا۔ تجزیہ کار پروفیسر ایلن لچ مین کے مطابق نومنتخب امریکی صدر زیادہ دن اقتدار کا مزہ نہ لے پائیں گیاور جلد ان کا محاسبہ ہوگا۔ٹرمپ کے محاسبے کی پیشگوئی ایک ایسے تجزیہ کار نے کی ہے جن کی امریکی صدور سے متعلق انیس سو چھیاسی سے اب تک کی گئی تمام پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں۔تاریخ کے پروفیسرایلن لچ مین نے میڈیا کے تجزیہ نگاروں اور عوامی سروے کے برعکس کئی ماہ پہلے ہی یہ پیشگوئی کی تھی کہ انتخابات میں ہلیری کلنٹن کو شکست ہو گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کا بتانے والے کا اب یہ کہنا ہے کہ جلد ہی ٹرمپ کو مواخذے کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ اپنی مدت پوری نہیں کرپائیں گے۔ایلن لچ مین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک میں غیرقانونی فلاحی ادارہ چلارہے ہیں جس کے ذریعے انہوں نے کئی قرضے اتارے۔ایلن لچ مین کے مطابق ٹرمپ کے محاسبے کے بعد نائب صدر مائیک پنس امریکی صدر بنیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…