ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلہ دیش نے میانمار کے روہنگیا مسلمان اقلیت سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لے سرحد پر اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے،بنگلہ دیشی فوج ۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق میانمار میں فوج کے کریک ڈاؤن سے بچنے کے لیے سینکڑوں روہنگیا مسلمان سرحد پار کر کے بنگلہ دیش میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس پر بنگلہ دیش کے اعلیٰ حکام نے روہنگیا مسلمانوں کو روکنے کے لیے سرحدی فورسز کی چار اضافی پلاٹونز کو تعیناتکیا ہے
۔جنہون نے روہنگیا مسلمانوں کی ملک میں داخل ہونے کی متعدد کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے ہیں۔اور جو لوگ بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں انھیں گولیاں مار کر ہلاک کیا جا رہا ہے۔ریاست رخائن میں جاری فوجی آپریشن کے دوران ایک ماہ کے عرصے میں کم از کم 130 افراد مارے جا چکے ہیں۔انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ سینکڑوں مکانات نذر آتش کر دیے گئے ہیں اور غیر ملکی صحافیوں کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ تاہم حکومت نے ان دعوؤں کو مسترد کیا ہے۔خیال رہے کہ رخائن میں لاکھوں روہنگیا مسلمان بستے ہیں جنھیں میانمار کا شہری نہیں تسلیم کیا جاتا۔