بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ڈان کی متنازعہ خبر کاڈراپ سین،وزیراطلاعات نے اعلان کردیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مر یم اورنگز یب نے کہا ہے کہ ڈان کی خبر کے معاملے پر کمیشن بن چکا ہے ہمیں اسکے فیصلے کا انتظار کر ناچاہیے ‘موجودہ حکومت تمام فیصلے ملکی اور قومی مفادات کو سامنے رکھ کرتی ہے اور ملک کو مضبوط بنا رہے ہیں ‘معلومات تک رسائی کے بل کا کر یڈٹ بھی موجودہ حکومت کا جاتا ہے ‘ہم چاہتے ہیں ویج بورڈ کو بھی صحافیوں کی سیفٹی اور سیکورٹی کے بل میں شامل کرلیا تاکہ

اس پر بھی ہمیشہ کیلئے قانون سازی ہوجائے ‘نیوزپیپر ایپلنٹ ٹریبونل کے حج کا بہت جلد تقرر کر دیا جائیگا۔ جمعہ کو یہاں لاہور پر یس کلب کے دورہ کے موقع پر صدر پر یس کلب شہبا زمیاں ‘سیکرٹری شاداب ریاض کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو مر یم اور نگزیب نے کہا کہ نیوز لیک کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کمیشن قائم کر دیا ہے جو مکمل طور پر آزاد اور خودمختاری کیساتھ کام کر رہا ہے وہ کس طر ح تحقیقات کر تا ہے اور کیا فیصلہ آتا ہے ہمیں اس کے فیصلے کا انتظار کر نا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر فیصلہ ملک اور قوم کے مفادات کو سامنے رکھ کر کرتی ہے اور ہم ملک میں جمہو ریت اور اداروں کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود اور انکی ٹر یننگ کے حوالے سے حکومت بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور صحافیوں کی سیفٹی اور سیکورٹی کے بل کا ڈرفٹ تیار ہو چکا ہے جو بہت جلد میڈیا ہاوسز اور صحافیوں تنظیموں کو بھی غور کیلئے دیا جائیگا اور آئندہ 2تک ماہ اسکی منظوری بھی دیدیے جائیگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…