جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاناما کیس کی پیروی ، حامد خان نے کیوں انکار کیا؟اب تحریک انصاف کاوکیل کون ہوگا؟حیرت انگیزتفصیلات منظرعام پر

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے پاناما کیس کی پیروی سے معذرت کرلی اس حوالے سے انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آگاہ کردیاہے ۔جمعہ کو تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے پاناما کیس میں پارٹی رہنماؤں کی جانب سے تنقید کے بعد کیس کی پیروی سے معذرت کرلی اس حوالے سے انہوں نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو لندن روانگی سے قبل ہی آگاہ کردیا ۔ذرائع کے مطابق سینئر ماہر قانون حامد خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور پاناما لیکس پر سپریم کورٹ میں جاری مقدمے کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔ انہوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میڈیا پر جاری مہم پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر جاری مہم کے بعد میرے لیے پاناماکیس کی پیروی ممکن نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہاکہ یہاں میڈیا خود ہی فیصلے کر دیتا ہے اور خود ہی لوگوں کی کار کر دگی بارے کہہ دیتا ہے کیس لمبا چلنا ہوتا ہے ہم وکیل اس چیز کے عادی نہیں۔انہوں نے کہاک

ہم اپنے طریقے سے کیس پیش کر نے کے عادی ہیں اس لئے میں نے عمران خان سے معذرت کرلی ہے کہ میں مزید پیروی نہیں کر سکوں گا ۔بعض رہنماؤں کی جانب سے کیس کے حوالے سے ان کی مخالفت بارے سوال پر حامد خان نے کہاکہ ایسی کوئی بات نہیں تھی اور میری پارٹی ہمیشہ سے میرے ساتھ ہے میں پارٹی کے ساتھ ہوں عمران خان نے کہاکہ لیگل ٹیم کی سربراہی ہر صورت میں آپ کرتے رہیں گے اگر آپ کہتے ہیں تو ہم کسی اور کو پیش کر دیتے ہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح مخالفت کرتے رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ میں کسی کا نام نہیں لونگا

کہ اس کے پیچھے کون ہے ؟ لیکن میڈیا پر جتنی بد تمیزی ہوئی ہے اور لوگوں نے مجھے بتایا ہے کہ کیا کچھ آیا ٗوکلاء نے کہا کہ ہمارا تو یہ دیکھ کر خون کھول رہا ہے ان کو پتہ نہیں کہ کیس کس طرح کئے جاتے ہیں کیس کتنے لمبے ہوتے ہیں ان کے کیا کیا مراحل ہوتے ہیں اور ججز طرح طرح کے ریمارکس دیتے ہیں اور میڈیا ججز کے ریمارکس کو اس طرح بیان کرتا ہے کہ جیسے کیس فیصلہ ہی ہوگا انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ میڈیا نے جو ماحول بنا دیا ہے اس میں کیس کو صحیح معنوں میں چلانا مشکل کر دیا ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نعیم بخاری کیس میں میری معاونت کررہے تھے انہوں نے اس کیس میں بڑی محنت کی ہے میرے خیال میں وہ اس کیس کی پیروی کر سکتے ہیں کیونکہ ان کی تیاری ہوئی ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دور ان چیئرمین تحریک انصاف نے خدمات پر حامد خان کو سراہا اور کہا خواہش ہے کہ حامد خان قانونی ٹیم کی معاونت جاری رکھیں۔ ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں ، کمٹمنٹ کسی قسم کے شک وشبے سے بالا تر ہیں۔ حامد خان نے خدمات کے اعتراف پر چیئرمین عمران خان کا شکریہ ادا کیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…