منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم ہاؤس میں ہمارے ساتھ تضحیک آمیز سلوک کیوں؟ (ن) لیگی اراکین نواز شریف کے سب سے قریبی شخص کیخلاف پھٹ پڑے

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی اجلاس کے د وران لیگی اراکین اسمبلی وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف پھٹ پڑے۔ لاکھوں ووٹ لیکر اسمبلی میں آنے والے ممبران اسمبلی کو دفاتر میں تضحیک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فرد واحد سیکرٹریوں کے تبادلوں میں فرض شناسی اور محنتی افسران کو نظر انداز کرتا ہے۔ گریڈ 20سے اوپر کے افسران کے تبادلوں کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔ اراکین نے ملک میں جاری ظالمانہ لوڈ شیڈنگ بند کرنے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے غیر مستحق افراد کو نکالنے کا مطالبہ کیا۔ قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی شیر اکبر خان نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے غیر مستحق افراد مستفیق ہو رہے ہیں۔ حکومت غیر مستحق افراد کو نکالنے اور مستحق افراد کو ڈالنے کی پالیسی بنائے۔ رکن اسمبلی نگہت شکیل نے کہا کہ اسلام آباد کے کالجز میں طلباء4 کو منشیات فروخت کرنے کے حوالے سے کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بہت ہی اہم ہے اس سلسلے میں پولیس اپنا کردار ادا کرے۔ رکن اسمبلی شاہد رحمانی نے کہا کہ کراچی میں کے الیکٹرک بہت زیادہ لوڈشیڈنگ کرتی ہے کراچی میں8سے12گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔ اس کا نوٹس لیا جائے۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر افضل نے کہا کہ سرائیکی بیلٹ کے پسماندہ ترین اضلاع کو موٹروے سے محروم رکھا گیا ہے۔ ان اضلاع کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے اقدامات ضروری ہے۔ رکن اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ گوجر خان کے عوام ابھی تک منگلہ ڈیم ریزنگ کے متاثرین کو معاوضے ادا نہیں کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ عوام احتجاج پر مجبور نہ ہوں۔ رکن اسمبلی ملک ابرار نے کہا کہ ہمارے علاقے میں گیس کے لو پریشر کا مسئلہ ہے اس کو حل کیا جائے۔ رکن اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ سینٹ اور قومی اسمبلی کے ممبران پر مشتمل کمیٹی بننی چاہیئے۔ جو گریڈ 20سے اوپر کے افسران کی تقرریاں اور تبادلے کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھیا سمبلی میں گریڈ22کا کوئی افسر موجود نہیں ہے جو اراکین پارلیمنٹ کو درپیش مسائل کا نوٹس لے سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کے سیکرٹری فواد حسن فوادکو بھی اسمبلی اجلاس میں حاضر ہو نا چاہیئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹی وی پر چلنے والے اشتہارات میں جاری بیہودگی کا نوٹس لیا جائے۔
رکن اسمبلی سر زمین خان نے کہا کہ بیوروکریسی ملک کی بادشاہ بن چکی ہے اس کے پروموشن کے لئے پارلیمانی کمیٹی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے علاقے میں16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے جبکہ وزیراعظم نے4گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا ہے۔ رکن اسمبلی نجف عباس سیال نے کہا کہ ہم لاکھوں ووٹ لیکر اسمبلی میں آئے ہیں مگر ہماری عزت یہ ہے کہ کوئی سیکرٹری ہمارا فون نہیں اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سینئر اور فرض شناس بیوروکریٹس کے پروموشن کے موقع پر قتل عام کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ فرد واحد فواد حسن فواد سیکرٹریوں کے تبادلے کرتا ہے یہ ظلم ہے۔ اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اور اججلاس میں سیکرٹریوں کو حاضر رہنے کا پابند بنایا جائے۔ رکن اسمبلی نواب یوسف تالپور نے کہا کہ ملک میں سندھی چینل بند کرنے کا نوٹس لیا جائے یہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ چینل کو شروع کیا جائے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ اراکین اسمبلی کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم صرف سیکرٹری اس کے ذمہ دار نہیں ہے۔ بلکہ متعلقہ وزراء4 کے پاس بھی اختیارات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسر شاہی کے تقرر و تبادلوں کا اختیار پارلیمنٹ کو دینے کے لئے طریقہ کار بنانا ہو گا اور اس سلسلے میں وزارت قانون سے رائے لینی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی سیکرٹری کی پروموشن کے لئے بورڈ موجود ہے۔ اس معاملے کو حل کرنے کے لئے مشاورت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام وفاقی وزرا اور سیکرٹریوں کو اجلاس میں حاضر ہونے کے خطوط لکھے ہیں اور اسمبلی میں سیکرٹریوں کی حاضری ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق سیکرٹریوں کے تقرر و تبادلے کے لئے کمیٹی بنانا درست اقدام نہیں ہو گا۔ اس کے لئے پہلے وزارت قانون سے مشورہ لیا جائے انہوں نے کہا کہ سندھی چینلز کوکھولنے کے لئے وزیر مملکت سے بات کرونگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…