اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم نے 29 نومبر کو اہم عسکری عہدوں پر تقرری کےلئے
ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کےعہدوں پرنئی تقرریوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں نجی ٹی وی نے دعوی کیاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے پاس 4سینئرترین جرنیلوں کے نام ہیں جن میں سے ایک جنرل کوآرمی چیف بنایاجاسکتاہے جبکہ وزیراعظم کے پاس آئینی اختیارہے کہ وہ کسی تھری سٹارجنرل کوبھی ترقی دیکرچیف آف آرمی سٹاف مقررکرسکتے ہیں ۔