جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا, سردیوں کی آمد‘ملک کے مختلف شہروں میں عوام خوار ہونا شروع ہو گئی ،

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور /حافظ آباد/شیخوپورہ /گجرات /فیصل آباد (آئی این پی) صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں سر دیوں کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ اور پر یشر میں کمی شروع ہوگی ‘سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے حلقے سمیت کئی علاقوں میں عوام کے احتجاجی مظاہرے ‘حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد سمیت دیگر چھوٹے شہروں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈ نگ جاری ہے اور اگر گیس آرہی ہے تو اس کا پر یشر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے روٹی پکانے کیلئے منٹوں انتظار کر نا پڑ رہا ہے جسکے خلاف حافظ آباد ‘شیخوپورہ کے علاوہ لاہومیں سپیکر قومی اسمبلی کے حلقہ میں گیس کی غیر اعلانیہ بندش اور پریشر میں کمی کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اورشہر یوں نے گیس کی لوڈشیڈ نگ اور پر یشر میں کمی کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور شدید نعر ے بازی بھی کی ہے لاہور میں شہر یوں کا کہنا ہے کہ عام شہری گیس کا بل بڑی مشکل سے ادا کرتے ہیں۔ ایسے میں وہ ایل پی جی سلنڈر، لکڑی یا کوئلے جیسا مہنگا متبادل ایندھن خریدنے کی سکت نہیں رکھتے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سردیوں میں پریشر کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامات کئے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…