اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی رخصتی میں ابھی 15 دن باقی ہیں جبکہ ڈان میں شائع ہونے والی متنازعہ خبرکونمٹاکرجائیں ۔ایک نجی ٹی وی پرگفتگوکرتے ہوئے سینئرتجزیہ کاروں کاکہناتھاکہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک کسی کمیشن یاکمیٹی کی رپورٹ منظرعام پرنہ آسکی چاہے وہ ملکی مفاد میں کتنی اہم کیوں نہ ہو،
کسی اہم معاملے پرحکمران کمیٹی یاکمیشن اس معاملے کوسردخانے میں ڈالنے کے تشکیل دیتے ہیں ۔ایک قومی اخبارکے تجزیہ کاروں کاکہناتھاکہ اب متنازعہ خبر کا معاملہ سامنے آیا ہے ، اس پر حکومت نے کمیٹی بنا دی ہے ، اور ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے ، جبکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت ختم ہونے میں 15 دن باقی ہیں، آرمی چیف کو چاہیے کہ وہ جانے سے قبل اس اہم ایشو کو منطقی انجام تک پہنچاکر جائیںتاکہ مستقبل کوئی بھی شخص یاکوئی ادارہ پاکستان کی سلامتی کے بارے میں کوئی سازش نہ کرسکے ۔