پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سینیٹ الیکشن :خیبرپختونخوا سے پیپلزپارٹی کے 2، اسلام آباد سے متحدہ کے 3 امیدوار دستبردار

datetime 4  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام اباد (نیوز ڈیسک) سینیٹ الیکشن کے لیے خیبر پختونخوا سے پیپلز پارٹی کے دو اور اسلام اباد سے ایم کیو ایم کے تین امیدوار دستبردار ہوگئے، سندھ میں سات نشستوں پر بلامقابلہ امیدوار منتخب ہونے کا امکان ہے۔سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے رابطہ کر کے تعاون کی اپیل کی۔ سینیٹ الیکشن کے لیے خیبر پختونخوا سے پیپلز پارٹی کے دو اور اسلام ابااد سے ایم کیو ایم کے تین امیدوار دستبردار ہوگئے۔سندھ سے سینیٹ کی سات جنرل نشستوں میں سے ایک نشست پر کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ پیپلز پارٹی اور فنشکنل لیگ نے سیٹ حاصل کرنے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رکھا ہے ، تحریک انصاف کے چار ارکان اہم کردار ادا کریں گے۔ سندھ سے سینٹ کی سات جنرل نشستوں پر الیکشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے اتحاد نے سندھ میں الیکشن کو اسان کر دیا ہے مگر ایک نشست پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ فنکشنل کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ سندھ میں 167ارکان اسمبلی سینیٹ الیکشن کے لئے ووٹ ڈالیں گے۔ سندھ میں سینٹ کی 7 جنرل ، 2 ٹیکنو کریٹ اور 2 خواتین کی نشستیں ہیں۔ سینیٹ کی ایک جنرل سیٹ جیتنے کے لئے 21 ارکان کے ووٹ درکار ہیں۔ ایم کیو ایم اور پیلز پارٹی کے امیدوار ٹیکنو کریٹ اور خواتین کی نشست پر بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی 91 اراکین کے ساتھ 4 جنرل نسشتیں با ا?سانی حاصل کر سکتی ہے۔ ایم کیو ایم 51 اراکین کے ساتھ 2 جنرل نشستیں جیت جائیگی۔ مسلم لیگ فنکنشل 11 اور مسلم لیگ ن 9 ارکان کے ساتھ ملکر ایک نشست حاصل کرنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں تاہم پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اتحاد کے باعث مسلم لیگ فنشکنل کے لئے سیٹ جیتنا کافی مشکل ہے۔ اس صورتحال کے باعث تحریک انصاف کے چار ارکان کی اہمیت بڑھ گئی ہے ، ان کا پلڑا جس امیدوار کے حق میں ہوا وہ باا?سانی سیٹ جیت جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…