لاہور( پ ۔ر )وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف آج پیپلز پارٹی کے سینئررہنما جہانگیر بدر مرحوم کی رہائش گاہ علی ٹاؤن ٹھوکر نیاز بیگ گئے اور ان کے انتقال پر سوگوار خاندان سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعلی نے جہانگیر بدر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی سیاسی و جمہوری خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا کہ جہانگیر بدر جیسے کارکن کسی بھی پارٹی کے لئے ایک اثاثہ کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ان کی سیاسی زندگی ایک جدوجہد سے عبارت تھی ۔ جہانگیر بدر مرحوم نے پیپلز پارٹی کیلئے بے شمار قربانیاں دیں ۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر مرحوم کی جمہوریت اور جمہوری نظام کے فروغ کیلئے گرانقدر خدمات ہیں اور جمہوریت کے فروغ کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعلی نے جہانگیر بدر کے بھائی اور بیٹوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔