کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی صابر شاکر نے انکشاف کیا ہے کہ گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان کو گورنر سندھ کے عہدے سے ہٹا کر ایک بار پھر گورنر سندھ کو تبدیل کیا جائے گا اور اس موضوع پر حکومت غور و فکر کر رہی ہے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صابر شاکر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کو نیا گورنر سندھ
تعینات کرنے تک اس بات سے لاعلم تھی سعید الزمان صدیقی علیل ہیں۔ حکومت کو گورنرسندھ کی بیماری کا اس وقت پرہ چلا جب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی گورنرسندھ سعید الزمان صدیقی سے ملاقات کیلئے ان کے گھر گئے اور جسٹس سعید الزمان صدیقی نے میڈیا پر آ کر ہاتھ ہلایا۔ صابر شاکر نے کہا کہ حکومت اب سنجیدگی سے اس بات پر غور کر رہی ہے کہ گورنر سندھ کی بیماری کا بہانہ بنا کر انہیں ایک بار
پھر تبدیل کر دیا جائے اور ایسے شخص کو گورنر لگا دیا جائے جو صحتمند ہو اور ساتھ ساتھ سیاسی معاملات کو بھی دیکھ سکے۔ واضح رہے کہ گورنرسندھ سعید الزمان صدیقی کی طبیعت دو روز پہلے بھی خراب ہو گئی تھی اور انہیں کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا۔ اس سے قبل گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی تقریب حلف برداری کے بعد بھی بیمار ہو گئے تھے۔