راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج شمالی اور جنوبی وزیرستان جائیں گے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف آج قبائلی عمائدین کی دعوت پر شمالی اور جنوبی وزیرستان جائیں گے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ۔سپہ سالار آج پورا دن شمالی اور جنوبی وزیرستان میں ہی گزاریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق افواج پاکستان کے سپہ سالار کو شمالی اور جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین کی دعوت پر شمالی اور جنوبی وزیرستان جائیں گے جہاں وہ وزیرستان کا دورہ کریں گے اور اہم منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آج کا پورا دن وہ شمالی علاقہ جات میں ہی گزاریں گے ۔
واضح رہے کہ یہ علاقہ جات پاکستان میں دہشت گردوں سے بھرے ہو ئے سمجھے جاتے تھے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کمال فیصلہ کرتے ہوئے ضرب عضب آپریشن کا حکم دیا جس کے بعد افواج پاکستان نے وہ تمام علاقے کلیئر کرائے ۔
سپہ سالار آج سارا دن کہاں گزاریں گے اور کون سے اہم کام کریں گے؟ لوگوں میں خوشی کا سماں
15
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں