جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

بھارت اپنی خیر منا لے ! آرمی چیف نے بڑا حکم جاری کر دیا ‎

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم /راولپنڈی (آئی این پی)لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نمازہ جنازہ جہلم میں ادا کردی گئی ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نمازہ جنازہ میں شرکت کی اور وطن کیلئے جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھاکہ مادر وطن کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ملک کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے

گا،بلااشتعال فائرنگ کا موثر جواب دیتے رہیں گئے۔پیرکو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم کا دورہ کیا جہاں انھوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔آرمی چیف نے وطن کیلئے جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔نماز جنازہ کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے کہاکہ مادر وطن کیلئے کوئی کسر

اٹھا نہیں رکھی جائے گی ملک کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا،بلااشتعال فائرنگ کا موثر جواب دیتے رہیں گئے۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں مری کے رہائشی اور چار بچوں کے باپ حوالدار ظفر حسین ،مظفر آباد کے رہائشی ایک بیٹی کے باپ حوالدار ابرار احمد ،حویلی کہوٹہ کے رہائشی اور ایک بیٹی کے باپ لانس نائیک محمد شوکت،لکی مروت کے رہائشی اور ایک بیٹی کے باپ لانس نائیک محمد حلیم ،تلہ گنگ کے رہائشی اور 2بچوں کے باپ سپاہی محمد الیاس،آٹھمقام کے رہائشی سپاہی پرویز ،سماہنی آزادکشمیر کے رہائشی سپاہی محمد تنویرشامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…