لاہور (نیوزرپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سے بچائو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن منانے کامقصد ذیابیطس سے بچائو کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیداکرنا ہے۔ ذیابیطس کے مرض کے باعث انسانی جسم کو دیگر پیچیدگیوں کا بھی سامناکرنا پڑتا ہے اور دنیا سمیت پاکستان میں کچھ عرصے سے ذیابیطس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ذیابیطس کے مرض کو کنٹرول میں رکھنے اوراس سے بچاؤ کیلئے احتیاط سب سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے اور ذیابیطس کے مرض میں پرہیز کی خصوصی اہمیت ہے بلکہ یہ علاج کا اہم ترین حصہ ہے۔انہو ں نے کہا کہ متوازن غذا کے استعمال،باقاعدگی سے سیر اور ورزش کے ذریعے اس مرض سے محفوظ ر ہا جا سکتا ہے۔ ذیابیطس کے مریضوںاورعوام کیلئے
اس مرض کے حوالے سے احتیاطی تدابیرسے آگاہی انتہائی ضروری ہے ۔سیراو رورزش کے ذریعے ذیابیطس کے مریض اس مرض کو کنٹرول میں رکھ سکتے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ذیابیطس سے آگاہی کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال سے مثبت نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا بھی اپنے موثر کردار کے ذریعے اس مرض سے بچائو کیلئے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ذیابیطس سے بچائو اور اس مرض کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔