جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شکست پر غم سے نڈھال ہیلری اب کیا کررہی ہیں؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (آئی این پی)امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں ہیلری کلنٹن کی شکست پر غم سے نڈھال خاتون کو اچانک ایسی خوشی مل گئی جس نے اسکے سارے غم دور کردیئے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی خاتون جو ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کی حامی اور بہت بڑی مداح تھیں لیکن جب انھوں نے دیکھا کہ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہوچکے ہیں تو وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئیں۔نیویارک کی رہائشی مارگوٹ گرسٹر نے اپنی بیٹی کو ساتھ لیا اور اداسی کے خاتمے کے لیے چاپاقوا کے علاقے میں پہاڑوں میں ہائیکنگ کے لیے نکل پڑیں اور وہاں پہنچ کر اس وقت ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا

جب ان کی پسندیدہ ہیلری بھی اپنے شوہر سابق صدر بل کلنٹن اور اپنے پالتو کتے کے ساتھ وہاں موجود تھیں۔سب سے دلچسپ بات یہ کہ ہیلری بھی اپنا ‘غم مٹانے’ کے لیے ہی وہاں آئی تھیں۔مارگوٹ نے ہیلری کلنٹن کے ساتھ اپنی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر کی اور اپنا تجربہ اور تاثرات بھی بیان کیے۔انھوں نے لکھا کہ ہیلری نے مجھے گلے لگایا، ہم نے کچھ خوشگوار باتیں کیں اور پھر اپنے اپنے راستے پر چل دیئے۔اور سب سے دلچسپ بات یہ کہ مارگوٹ اور ہیلری کی یہ تصویر سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے لی۔واضح رہے کہ مارگوٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ہیلری کی یہ تصویر انتخابات میں شکست کے بعد مبینہ طور پر ان کی پہلی عوامی تصویر ہے جس کے بعد انھوں نے اپنے حامیوں سے خطاب کیا تھا۔واضح رہے کہ 8 نومبر کو ہونے والی پولنگ کے بعد ری پبلکن پارٹی کے رہنما ڈونلڈ ٹرمپ، ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن کو اپ سیٹ شکست دے کر 4 سال کے لیے امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہوئے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…