لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوایم لندن کے بانی الطاف حسین کومنی لانڈرنگ کے الزامات سے بری کرد یاگیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیوایم لندن کے بانی الطاف حسین کومنی لانڈرنگ کے الزامات سے بری کرد یاگیا،ایم کیوایم کے رہنماندیم نصرت نے بتایاکہ پراسیکویشن برانچ نے ہمارے وکلاکوخط لکھ کرآگاہ کردیاہے کہ الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کے کوئی ثبوت نہیں ملے اس لئے الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کامقدمہ ختم کردیاہے ۔ندیم نصرت نے اس فیصلے کوایم کیوایم کے کارکنان کی فتح قراردیاہے ۔