اسلام آباد( آن لائن )سینٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ سعید الزماں کی بطور گورنر سندھ تعیناتی عدلیہ کی آزادی کیلئے خطرناک اشارہ ہے پنشن ججز کی تعیناتی اداروں کیلئے خطرناک ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ قائم علی شاہ کو موہنجو داڑو کا کہنے والوں کو ہڑپہ کا گورنر مبارک ہو سعید الزمان کی تعیناتی عدلیہ کی آزادی کیلئے خطرناک اشارہ ہے جس ادارے میں پنشنز ججز آجائیں وہ غیر جانبدار نہیں رہتے پنشنز ججز کی تعیناتی عدلیہ کی آزادی کیلئے خطرناک ہے خبر لیکس تحقیقاتی کمیٹی شریفوں کا پاکٹ کمیشن ہے انہوں نے کہاکہ سابق چیف جسٹس ناصر الملک کی رپورٹ کے بعد الیکشن 2018ء شفاف نہیں ہونگے سپریم کورٹ ناصر الملک کی رپورٹ پرنظر ثانی کرے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔جمعہ کے روز گورنر ہاؤس کراچی میں جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزرا، مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں سمیت اہم سیاسی شخصیات، اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے ۔سعید الزماں صدیقی کے گورنر کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی ،شیر آیا ،شیرآیا کے نعروں سے ہال گونج اٹھا ۔واضح رہے کہ 9 نومبر کو وزیر اعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سعید الزماں صدیقی یکم دسمبر 1937ء4 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم لکھنو سے حاصل کی۔ 1954 ء میں ڈھاکہ یونیورسٹی سے انجینئرنگ میں گریجویشن کی ، جامعہ کراچی سے 1958ء میں وکالت کی ڈگری لی۔ 196ء4164ں بار سے وابستہ ہوئے اور 1963 ء4 میں مغربی پاکستان ہائیکورٹ میں انرول ہوئے۔ 1969ء میں سپریم کورٹ سے جڑ گئے۔ وہ بار کے مختلف عہدوں پر بھی فرائض انجام دیتے رہے۔ کراچی ہائی کورٹ بار کے جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔ 1980ء میں سندھ ہائیکورٹ کے جج اور 1990ء میں چیف جسٹس بنے۔ 1992ء میں سپریم کورٹ کا حصہ بنے۔ یکم جولائی وہ دن ہے جب انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالا۔ 26 جنوری 2000ء4 کو پرویز مشرف دور میں پی سی او کے تحت دوبارہ حلف اٹھانے سے انکار کیا اور عہدہ چھوڑ دیا۔ 2008 میں پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کے بعد انہوں نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے مدمقابل صدارتی انتخاب بھی لڑا تھا۔واضح رہے کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سے قبل ڈاکٹر عشرت العباد خان 14 برس تک سندھ کے گورنر رہے تاہم ایوان صدر نے دو روز قبل انہیں عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔
سعید الزماں کی بطور گورنر سندھ تعیناتی, سینئر قانون دان نے بڑے خطرے کا اشارہ دیدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
عمران خان اور میری چکی میں ایک دیوار کا فاصلہ تھا،عمران خان کا جیل میں کیا شیڈول ہے؟انجینئر محمد علی...
-
مسجد الحرام؛ بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش، ویڈیو وائرل
-
ہنی مون ٹرپ پر جھگڑا ، نوبیاہتا جوڑے نے واپس آتے ہی خودکشی کر لی
-
راولپنڈی،11 سالہ لڑکی سے زیادتی، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار
-
سلمان خان کتنی دولت کے مالک؟ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی
-
چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
بھارت کی جانب سے کھیلنے، بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستانی کبڈی کھلاڑی پر پابندی عائد
-
نئے سال کی آمد کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
-
معروف اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا
-
سعودی عرب میں سردی کا 17 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
اسلام آباد میں سنگ دل بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل















































